وزیراعظم شہباز شریف

نوجوانوں کا مستقبل ہمیشہ نواز شریف نے سنوارا، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا مستقبل ہمیشہ نواز شریف نے سنوارا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو پڑھانا اور ہنر مند بنانا ہے، یہ صرف ہم کر سکتے ہیں، دانش اسکول کا دائرہ پورے پاکستان تک پھیلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ نوجوانوں کو ترقی دے کر پاکستان کی غربت کم کریں گے، 2013ء تا 2018ء کے لیے 20 ارب روپے کا وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام دیا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہر نوجوان کو لیپ ٹاپ دیں گے تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب لائیں، اگلے 5 سال میں معیشت کو پیروں پر کھڑا کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوانوں کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنا کاروبار کریں، ان کے لیے بیرونِ ملک روزگار کا بندوبست کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے