شرجیل میمن

الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر عمل کے پابند ہیں، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر عمل کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کے لیے ہمیشہ تیار تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تحریری مؤقف کے بعد ردعمل دیں گے، الیکشن کمیشن کا مؤقف دیکھنا ضروری ہے، اس سے پہلےکچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آرڈیننس اس طرح نہیں آتے اس کے لیے مطلوبہ معاملات درکار ہوتے ہیں، ایم کیوایم کو حلقہ بندیوں پر اعتراضات تھے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے اعتراضات دور کردیے ہیں،ان کے خدشات پر سندھ حکومت نے اپنا کردار ادا کیا، ہم نے حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو بتایا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے