شہباز شریف

ہنر مندی کی تعلیم دور حاضر میں ترقی اور خوشحالی کی کنجی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  ہنر مندی کی تعلیم دور حاضر میں ترقی اور خوشحالی کی کنجی ہے،تعلیم ، روزگار اور صحت صرف امیر طبقہ کا حق نہیں بلکہ سب کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ  قوموں کی ترقی میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ 75 سال کی عادتیں بدلنا آسان کام نہیں ہے تاہم مصمم ارادے سے مل کر تعلیم کو عام کریں گے، فنی ترقی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہے، فنی تعلیم سے آراستہ نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے سے تجارتی خسارہ میں کمی آئے گی، تعلیم کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ  ہنرمندی کی تعلیم ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انڈونیشیا ہنر مندی کی وجہ سے ہم سے بہت آگے ہے۔ پاکستانی اگر 30 ارب ڈالر سالانہ بھجواتے ہیں تو انڈونیشیا ہنر مندی کی وجہ سے ہم سے دوگنا زرمبادلہ کماتا ہے۔ اگر ہم ہنرمند لوگوں کو خلیجی سمیت دیگر ممالک میں بھیجیں گے تو پاکستان کا تجارتی خسارہ مثبت ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کے علاوہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے کوئی اور طبقہ موثر کردار ادا نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بات کی پکی ، محنت کرنی والی کوئی قوم جاپان اور جرمنی سے بڑھ کر نہیں دیکھی۔ان میں تعظیم اور نظم و ضبط ہے۔ قومیں اسی طرح بنتی ہیں۔ وہ وقت نہیں ضائع کرتے ، احتجاج کے دوران بھی ان کی مشینیں چلتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے