شاہد خاقان عباسی

ملک کو بربادی سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک برباد ہوجاتا اس لئے حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑے، وقتی تکلیف کے بعد ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جو قیمت خرید سے کم پر پٹرول بیچتا ہو، پچھلی حکومت نے 30 روپے ماہانہ لیوی اور 17 فیصد سیلز ٹیکس لیا گیا۔ ہم آج وہ نہیں لے رہے، آج قیمت خرید پوری طرح عوام سے نہیں لی جا رہی، جس قیمت پر حکوت لے رہی ہے اس سے کم پر فروخت کر رہے تھے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت ختم ہونے سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا اعلان کیا، سبسڈی کی منظوری کابینہ سے لی گئی نہ ہی اس کیلئے کوئی فنڈز مختص کئے گئے۔ ہمارے قیمتیں بڑھانے سے کچھ مہینے کی تکلیف ہو گی مگر اس کے بعد استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دی گئی سبسڈی کی قیمت آج عوام ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے