بلاول بھٹو زرداری

حکومت کو افغانستان کی صورتحال پر اپنی پالیسی وضع کرنی چاہئے، بلاول کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو افغانستان کی صورتحال پر اپنی پالیسی وضع کرنی چاہئے ۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں عوام مشکل دور سے گزر رہے ہیں ، ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ، افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق  افغانستان کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کی، جس کے دوران پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانا چاہیے، افغانستان میں جاری صورتحال سے پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوں گے ، اس صورتحال پر پارلیمان کو اعتماد میں لیاجائے،اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دینگے افغان بھائیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوناچاہیے۔

واض رہے کہ  پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے پاکستانی عوام کونشانہ بنایا، داسو، کوئٹہ اور کراچی میں حال ہی میں دہشتگرد حملے ہوئے، سی پیک منصوبوں کو سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے، حکومت کو دہشتگردوں کو خوش کرنے کی روش ترک کرنا ہوگا، سی پیک کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیاجائے ،ریاست پاکستان کوفاٹا اور بلوچستان کے نوجوانوں کو انگیج کرنا چاہیے، ریاست پاکستان کو آئینی اور قانونی وعدے پورے کرنے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے