بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے سیلابی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے آج سے سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج سے سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کرینگے اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری سکھر، خیرپور، شکارپور، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع جائیں گے جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دینگے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے سے روانہ ہونگے جبکہ سیکورٹی کے لیے کراچی ایرپورٹ کے وی وی آئی پی ٹرمینل پر ایس ایس یو کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مراد علی شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، سندھ میں اس سال ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے