گلیکسی ایس 21

سامسنگ گلیکسی ایس 21 کا نیا ارور سستا اسمارٹ فون متعارف کرنے کے لئے تیار

(پاک صحافت) اسمارٹ فونز بنانے والی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی سامسنگ نے صارفین کو بڑی خوشخبری دے دی، کمپنی کے مطابق سامسنگ گلیکسی ایس 21 کانیا اور سستا اسمارٹ فون متعارف کرنے کے لئے بلکل تیار ہے۔ذرائع کے مطابق گلیکسی ایس 21 ایف ای میں 6.4 انچ کا فلیٹ پینل امولیڈ ڈسپلے موجود ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سامسنگ کے نئے اسمارٹ فون  میں فرنٹ پر ایک کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں ہوگا جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔ بیک کیمرا سیٹ اپ 12 میگا پکسل مین، 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل ہوگا جیسا گلیکسی ایس 21 میں موجود ہے۔ درحقیقت پہلی نظر میں تو یہ نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 21 جیسا ہی نظر آتا ہے، مگر یہ کچھ بڑا اور چوڑا ہوگا کیونکہ گلیکسی ایس 21 میں 6.2 انچ اسکرین دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال گلیکسی ایس 20 ایف ای بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا جس کی وجہ ایس 20 کے مقابلے میں زیادہ سستا ہونے کے باوجود فلیگ شپ فیچرز کی موجودگی تھی۔ یاد رہے کہ اس بار بھی سام سنگ کی جانب سے اس فارمولے کو ایف 21 ایف ای پر بھی آزمایا جائے گا جس کی قیمت 700 ڈالرز (ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے