نوازشریف

نواز شریف کی بشیر میمن سے اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے استقبالیہ کمیٹی سندھ کے چیف آرگنائزر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن سے اہم ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے 21 اکتوبر کو مینارِ پاکستان پر صوبہ سندھ سے کارکنوں اور رہنماؤں کی بھرپور شرکت کو سراہا۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو لاہور آنے والے اقلیتی وِنگ کے کارکن کرامت مسیح کے انتقال پر تعزیت اور اُن کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بشیر میمن سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ کارکنوں کے تاریخی جذبے اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔ نواز شریف نے بشیر میمن سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ آپ کے پارٹی میں آنے سے صوبہ سندھ میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے