خواجہ آصف

عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ مارچ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ اس وقت شارٹ مارچ میں تبدیل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اپنے آئینی کردار میں واپس جاچکی ہے، ادارہ ماضی سے سبق لے کر اپنے وقار کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔ عمران خان نے فلمی ڈائیلاگ بولا، لانگ مارچ شارٹ مارچ ہوچکا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوچکی ہیں، یہ پہنچے تو سہی اسلام آباد، دیکھ لیں گے، اس کو خواہشات پوری ہوتی نظر نہیں آرہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابن الوقت شخص ہے، اس پر اعتبار کرنا غلطی ہوگی، جو اس کے محسن تھے یہ ان کو گالیاں دیتا ہے، اس پر تو گھر والے اعتبار نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان انتہائی اہم ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے