راجہ پرویز اشرف

اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد معصوم بچوں کی ہے۔ فلسطین پر حملے کرکے اسرائیل جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے دکھ اور درد میں برابر کا شریک ہے، ہم اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری سے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے