نواز شریف

نوازشریف کی چین میں صحابی رسول کے مزار پر حاضری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے صحابی رسول حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہُ تعالی عنہُ کے مزار پر حاضری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور ان کے نواسے جنید صفدر نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہُ تعالی عنہُ کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس دوران میاں نوازشریف کے ہمراہ وفد کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

چین کے شہر گوانگ چو میں موجود اس مزار کو جلیل القدر صحابی رسول حضرت سعد بن ابی وقاصؓ سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اس مقبرے سے منسلک چند مزید قبریں بھی چادروں سے ڈھکی ہوئی موجود ہیں۔

مقامی روایات کے مطابق حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کے ہمراہ آنے والے ان صحابہ کی ہیں جو اسلام کے انتہائی اوّلین دور میں ایک سفارتی وفد کے طور پر گوانگ چو پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ نواز شریف چین کے 5 روزہ دورے پر ہیں، دورے کے دوران نواز شریف چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے