شہباز شریف

نوازشریف کی قیادت میں ایک روشن اور ترقی کرتے پاکستان کا سفر پھر سے شروع کریں گے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ایک روشن اور ترقی کرتے پاکستان کا سفر پھر سے شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سینئر پارٹی رہنماؤں، سابق ارکان قومی اسمبلی اور سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر پارٹی کے تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں پر پارٹی صدر کو آگاہ کیا، انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے اور کاوشوں کو سراہا۔

دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا خواب حقیقت بنائیں گے، معاشی طور پر خود انحصار اور مضبوط پاکستان امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، “جرم ضعیفی” کی سزا سے بچنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں، انہیں تعلیم یافتہ اور ہندمند بنانا ہوگا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کا تجربہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ، سردار ایاز صادق، راجہ ریاض، سردار اویس خان لغاری ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری اور پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کی۔ سابق رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ بھی پارٹی صدر سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے