شازیہ مری

صدر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔ شازیہ مری

لاہور (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کی میٹنگ ہے، سی ای سی کا اجلاس گزشتہ اجلاس کا تسلسل ہے، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد کی صورتحال کا میٹنگ میں جائزہ لیا جائے گا۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، صدر مملکت کا جو خط آیا ہے، اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے فیصلوں سے متعلق کل آگاہ کریں گے، پہلے بھی کہا تھا اعلان کوئی بھی کرے ہمیں تو جلد از جلد الیکشن چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد الیکشن ہوں ملک غیر یقینی سے نکلے، پچھلی میٹنگ میں بھی کہا تھا الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، مسلم لیگ ن الزام تراشی کرتی رہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم کہہ رہے ہیں اگر حلقہ بندیاں ضروری ہیں تو بے شک کریں۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پر امید ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد از جلد الیکشن کروائے جائیں گے، پہلے بھی کہا کہ الیکشن کی طرف چلتے ہیں، پی ٹی آئی کا ضدی شخص نہیں مان رہا تھا، سب کو ایک پیج پر لے کر الیکشن کروائے جائیں تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے