نواز شریف

نوازشریف کی بریت کے بعد گھر واپسی، اہل خانہ کا شاندار استقبال

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی بریت کے بعد گھر واپسی پر اہل خانہ نے شاندار استقبال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد رائیونڈ پہنچے، اس موقع پر اہل خاندان نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رائیونڈ میں گھر پہنچنے پر نواز شریف کا استقبال ن لیگی قائد کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کیا۔

مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارکباد دی۔ اس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ اللہ کا شکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے