جاوید لطیف

نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، جاوید لطیف کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) لیگی رہنما جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوں گے جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے اندر اور باہر با اثر لوگ نواز شریف سے رابطے میں ہیں، با اثر لوگوں کے رابطے آج کل زیادہ تیز ہیں۔ پاکستان کسی کی ضد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مایوسی کے حالات خانہ جنگی کی طرف جاسکتے ہیں۔ نوازشریف سے جن شخصیات نے زیادتیاں کیں وہ اب اعتراف کرتے نظر آ رہے ہیں اور میں یہ بتاتا چلوں کہ نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے رابطہ کرنے والے لوگ ان سے کہہ رہے ہیں کہ آج پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے۔ آپ کی مشاورت لینا چاہتے ہیں کہ جس بھنور میں پاکستان کو آپ کی دشمنی میں پھنسایا گیا تو اگر آپ راضی ہوں تو اس مشکل سے ملک کو نکالا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے