شہبازشریف

سی پیک آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی علامت اور ضمانت ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی علامت اور ضمانت ہے، یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اول تا آخر تمام قائدین اور رہنماؤں کو سلام کرتا ہوں، اول تا آخر پاک چین قائدین نے دوستی کو اسٹرٹیجک پارٹنرشپ اور آئرن برادرز میں ڈھالا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ‎آج وہ مبارک دن ہے جب پاک چین دوستی کے پودے کا بیج بویا گیا تھا، وہ بیج 70 سال میں ایک توانا اور پھل دار شجر سایہ دار بن چکا ہے۔ ‎21 مئی 1950 سے 2018ء تک پاک چین قیادت اور عوام نے دوستی کو پروان چڑھایا،‎ کوئی آندھی، طوفان اور حسد کی کوئی آگ اس فولادی بندھن پر اثرانداز نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ ان پیاروں کو بھی خراج عقیدت جن کی جان پاک چین دوستی کی وجہ سے لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف گلوبل آؤٹ لک جاری، پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے