شاہد خاقان

مسلم لیگ نون کسی ڈیل یا غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنے گی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کسی ڈیل یا غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ  پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے، ہم کوئی غیر آئینی کام نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بیان نہ سنتا ہوں نہ دیکھتا ہوں، خفیہ ملاقاتوں کی ضرورت نہیں جو بات ہوگی عوام کے سامنے ہوگی، کسی ڈیل، سودے اور غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ  نیب ترمیمی آرڈینس بدنیتی پر مبنی ہے، جس کا مقصد چیئرمین نیب کو توسیع دینا تھا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ن لیگ کسی ڈیل یا غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنے گی، ہم نیب آرڈیننس کے تحت کوئی ریلیف نہیں مانگیں گے، حکومت نے عجلت میں آرڈیننس کے ذریعے قانون بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے