شہباز شریف

موجودہ سپہ سالار کے ہوتے ہوئے کسی سازش کا امکان نہیں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ سپہ سالار کے ہوتے ہوئے کسی سازش کا امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہرصورت میں نواز شریف وزیراعظم ہوں گے۔ آرمی چیف کے ساتھ 7 ماہ کام کیا اور وہ ملک کی ترقی کے لیے بہت سنجیدہ ہیں۔ کسی نے جرم کیا ہے تو اس کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، قوم جس کو ووٹ دے گی ہم اس کو قبول کریں گے، آئی ایم ایف کی کڑوی گولی کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ لولی لنگڑی حکومت استحکام نہیں لاسکتی۔ نوازشریف قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں اور ان کے دل کی خواہش ہے کہ ماضی کو بھول کر آگے بڑھیں گے، قومی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، جس نے جرم کیا ہے اس پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پی ٹی آئی کا چہرہ ایکسپوز کردیا، بانی پی ٹی آئی نے سستی شہرت کے لیے ریاست کو داؤ پر لگا دیا، موجودہ مہنگائی کی وجہ بانی پی ٹی آئی ہیں جنہوں نے چینی اور دیگر معاملے میں کرپشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے