مریم نواز

نوازشریف معیشت کی بحالی، تعمیر اور ترقی کے دور کا نام ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف معیشت کی بحالی، تعمیر اور ترقی کے دور کا نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سے ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے پارٹی قائد نوازشریف کے وژن سے کاروباری برادری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا ایجنڈا معیشت کی بحالی، قرض پر چلنے والی معیشت اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا ہے، مسلم لیگ (ن) نے اکنامک لبرالائزیشن، پرائیویٹائزیشن اور ڈی ریگولیشن کی پالیسیوں پر عمل کیا، نوازشریف میثاق معیشت کو تعبیر دے گا، اداروں کی پھر سے تعمیر کرے گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف بیوروکریسی، ایف بی آر کی اصلاح کریں گے، نیب کے انتقام کا خاتمہ کر کے کاروباری برادری کے تحفظات دور کریں گے، 90 کی دہائی سے 2013 سے 2018 تک کے وزیراعظم نوازشریف کے ہر دور میں پاکستانی معیشت اور عوام کی زندگی بہتر ہوئی، نوازشریف کی آمد کا مطلب کاروبار کا چلنا، صنعت اور تجارت کا دوبارہ زندہ ہونا ہے، نواز شریف نے نوے کی دہائی میں معیشت اور کاروبار کو حکومتی زنجیروں سے آزاد کیا، کاروباری، صنعتکار اور تاجر برادری کو مراعات دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکار نہیں عوام اور نجی شعبہ کاروبار کریں گے، کاروبار کرنے کی آسانی پیدا کی جائے گی، چھوٹے کاروبار کی حوصلہ افزائی کریں گے، نوازشریف کی معاشی اصلاحات سے ہمسایہ ملکوں نے فائدہ اٹھایا اور اس پر عمل کرکے ترقی کی، نوازشریف معیشت کی بحالی، تعمیر اور ترقی کے دور کا نام ہے، نوازشریف نے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن دیا جس سے معاشی ترقی ہوئی، 2013 میں دہشتگردی تھی، کاروبار، روزگار اور زندگی کا پہیہ رُک چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے