مریم اورنگزیب

نوازشریف علاج کے بعد ہی انشاءاللہ جب چاہیں گے، واپس آئیں گے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا عمران صاحب جتنے مرضی خط لکھوائیں، نوازشریف علاج کے بعد ہی انشاءاللہ جب چاہیں گے،  واپس آئیں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نوازشریف کے لئے پریشان ہونے کے بجائے عوام کے آٹا چینی بجلی گیس دوائی اور کھاد کے لئے فکرمند ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن  کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کے خط لکھنے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب عوام نے آپ کے خلاف عدم اعتماد کا خط لکھ دیا ہے، اب اس خط پر عملدرآمد کی باری ہے۔ انہوں وزیر اعظم پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ عمران صاحب مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کوئی خط؟ معاشی تباہی سے نجات کے لئے کوئی خط؟

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہاکہ  عمران صاحب آئی ایم ایف سے پاکستان کی معاشی خودمختاری واپس لینے کے لئے کوئی خط؟ عمران صاحب بجلی گیس اور پیٹرول سستا کرنے کے لئے کوئی خط ؟ آٹا، چینی اور دوائی سستا کرنے کے لئے کوئی خط؟ عمران صاحب سبزی دال انڈے روٹی سستا کرنے کے لئے کوئی خط؟انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 8 روپے مزید نہ بڑھانے پر توجہ دیں تاکہ مہنگائی کی ماری ہوئی عوام کا کچھ بھلا ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے