رانا ثناء اللہ

نالائق ٹولے نے اپنی سیاسی موت دیکھ کر صوبہ پنجاب اور صوبہ بہاولپور کا ورد شروع کردیا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جنوبی پنجاب صوبے کے بارے میں خط کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دیتے ہوئے کہاکہ نالائق ٹولے نے اپنی سیاسی موت دیکھ کر صوبہ پنجاب اور صوبہ بہاولپور کا ورد شروع کردیا۔ رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ تین سال گزرنے کے بعد جنوبی پنجاب کے عوام کو یہ منجن بیچنے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہاکہ صوبہ جنوبی پنجاب، بہاولپور اور ہزارہ صوبوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا موقف واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن، عوام دشمن منی بجٹ، اپنے مافیاز کو این آر او دینے کے لئے نیب قانون میں ترمیم ایک گھنٹے میں منظور کروا لیتے ہیں اور جنوبی پنجاب پر تین سال بعد خط؟ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ صوبہ بہاولپور، جنوبی پنجاب یا ہزارہ صوبہ ہو، کورونا، کشمیر، قومی سلامتی یا فاٹف کا مسئلہ ہو، عمران خان کا حسد، بغض اور انا شہباز شریف کو خط نہیں لکھنے دیتے۔ صوبہ پنجاب اور بہاولپور پہ پہلے سے پیش کردہ دو بل سینٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ بہاولپور اور صوبہ پنجاب پہ اپنی حکومت میں پنجاب اسمبلی سے قرارداد منظور کروا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے