مولانا فضل الرحمن

بیت المقدس ہمارا ہے، اس کو حاصل کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔ مولانا فضل الرحمن

نوشہرہ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ بیت المقدس ہمارا ہے، اس کو حاصل کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے نوشہرہ میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بدحالی آچکی ہے، ملک میں امن تباہ کر دیا گیا، اب وقت آگیا ہے نئے زاویے سے سوچنا ہوگا۔ 75 سال ہوگئے، جو انہوں نے کہا اس کی پیروی کی، اب تھک گئے ہیں، اب مزید ان عناصر کے منافقانہ کردار کی پیروی نہیں کرسکتے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گم راہ کرنے کی کوشش کی۔ فلسطینی میدان جنگ میں اور حالت جنگ میں ہیں، فلسطین کی سر زمین سے اسرائیل پر کارروائی سے ان کے ہوش اڑا دیے ہیں، جنگ ہے تو جنگجوؤں کے ساتھ لڑو۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آج انسانیت کا اور بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، بیت المقدس ہمارا ہے، اس کوحاصل کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، انسان کی جان، مال، عزت و آبرو محفوظ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے