بلاول بھٹو زرداری

نالائق اور نااہل حکومت کو مل کر بھگائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق اور نااہل حکومت کو مل کر بھگائیں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اپوزیشن جماعتوں کے دیگر رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن  رہنماؤں نے حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران گفتگو  کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن قیادت پارلیمان میں مل کر ٹف ٹائم دے گی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت کو مل کر بھگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے