مرتضی وہاب

فواد چوہدری کو لوٹائے اعظم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو لوٹائے اعظم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے ملک کی کوئی پارٹی نہیں چھوڑی جس کی ترجمانی نہ کی ہو۔

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو ملک اور عوام کی حالت کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، آپ کی نااہل حکومت نے حقیقت میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، جبکہ محب وطن پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے قیادت کی قربانیاں دیں۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی منافقانہ ، غیر منصفانہ پالیسیاں عوام جانتے ہیں، عوام جان چکے کہ آپ کی نااہل حکومت جھوٹ اور یوٹرن کے سہارے کھڑی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ  آصف زرداری اور بلاول کے خلاف بات کرکے نوکری پکی نہیں ہونی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا امارات کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے