لیاقت بلوچ

حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، لیاقت بلوچ

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے  مرکزی رہنما لیاقت بلوچ  کا کہنا ہے کہ حکومت کے دن گنے جاچکے، اس کا چلنا ممکنات میں نہیں ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری بے یقینی سے جمہوریت کو نقصان ہو رہا ہے، عمران خان اپنی نا اہلی تسلیم کرتے ہوئے فوری استعفیٰ دیں، نئے مینڈیٹ کیلئے فوری عام انتخابات کروائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی حکومت کا ناکام ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ  حکومت کی اقتصادی ٹیم ناکام اور نااہل ثابت ہوچکی ہے، اقتصادی مافیا نے معیشت کو تباہ کر دیا پھر بھی ان کو سرٹیفکیٹ دیئے جارہے ہیں، صحت کارڈ، احساس پروگرام، نوجوانوں کو قرضوں کے پروگرام بھی کرپشن کی نظر ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ  گھبرانا نہیں ، کھانا نہیں اور پیٹرول بھروانا نہیں کے نعرے حکومتی نا اہلی کی  بدترین مثال ہے، ان کاموں میں ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم پاکستان میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، حالیہ پیٹرول بم کے تابکاری اثرات ایٹم بم سے بھی زیادہ ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے