ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی رہنما  شاہ محمود قریشی کو کھری کھری سنادی

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو کھری کھری سنادی۔  انہوں نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری انسان شناس ہیں، انہوں نے شاہ محمود قریشی کا چہرہ پڑھ کر سمجھ لیا تھا کہ ان میں وفا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی جب بات کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ آصف زرداری نے انہیں وزیرِ اعظم نہیں بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آئین بنایا اور اس آئین کو اصل شکل میں بحال بھی کیا، یہ ہماری جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ ہے۔

واضح رہے کہ ناصر شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اسمبلی تحلیل کر کے انتخابات مانگ رہے ہیں کیوں کہ انہوں نے بینچ فکس کی ہوئی تھی۔ اسمبلی تحلیل کر کے اور مطلب کے فیصلے لے کر عمران نیازی نے ملک کو خطرناک بحران کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور ان کے مختلف اداروں میں سہولت کاروں کے خلاف ٹرتھ کمیشن بنا کر ان پر غداری کے کیسز چلائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے