مریم نواز

مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کی واپسی کے متعلق لائحہ عمل طے

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیلئے ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس کے شرکاء نے پارٹی قائد کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مثالی اور تاریخی استقبال کے عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں میں تیزی لانے، پارٹی کارکنوں اور عوام سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس کے شرکاء نے بھرپور جوش وجذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر پارٹی قائد نوازشریف کا تاریخی استقبال کیاجائے گا، نوازشریف ایک بار پھر قوم اور ملک کو ابحرانوں سے نکالیں گے۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی ذمہ داری ہے کہ چالبازوں، فراڈیوں، جھوٹوں اور توشہ چوروں کے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں، نوازشریف ہی پاکستان سے معاشی بدحالی، مہنگائی، بیروزگاری کے سیاہ اندھیرے ختم کرسکتے ہیں، قوم کو معاشی دکھوں سے نجات صرف نوازشریف ہی دلا سکتے ہیں۔ صرف نواز شریف وعدے پورے کرتا ہے، اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔

شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور لاہور کےعوام اپنے محسن کا فقید المثال استقبال کرنے کیلئے منتظر ہیں، نوازشریف، مسلم لیگ (ن) اور اس کے رہنمائوں اور کارکنوں کو ملک اور عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی، نواز شریف کو سزا کا خمیازہ پاکستان، عوام بالخصوص پنجاب اور لاہور کے عوام بھگت رہے ہیں، قائد نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے