مریم اورنگزیب

نااہل و نالائق عمران خان نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے اس وقت ملک کے ہر شعبے کو تباہ و برباد کردیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ لوگ خودکشی کررہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونا افسوسناک اور ملک کی معشیت کے لئے خطرناک ہے، ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس کا بند ہونا زراعت اور صنعت دونوں کی تباہی کا ثبوت ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ زراعت متاثر ہونے سے خوراک کی قلت اور قیمتوں دونوں میں اضافہ ہوگا، ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی جو پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور دیہات میں مہنگائی شہروں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی تباہی نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے، تاریخی مہنگائی میں ان یونٹس کے بند ہونے سے مہنگائی میں مزید شدت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے