سعید غنی

سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کے جوکر مارچ کو مسترد کیا۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کے جوکر مارچ کو مسترد کردیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے لانگ کا ہر جگہ تاریخی استقبال ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد تحریک کے نتائج حیران کن ہوں گے، پی ٹی آئی کی کشتی ڈوب رہی ہے کوئی سوار نہیں ہوگا۔ حیدرآباد میں پنڈال سے زیادہ لوگ اسٹیج پر تھے، کراچی میں بھی پی ٹی آئی کو ذلت کا سامنا ہوگا۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے رینٹ اے کراؤڈ کیلئے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے جبکہ شاہ محمود اپنے مریدوں کو ہر جگہ استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں شہری لانگ مارچ کا استقبال کریں گے، پنجاب حکومت روڈ بلاک کرتی ہے، قافلوں کو دوسری جانب بھیجتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے