رانا ثناءاللہ

عمران نیازی اور وزرا کی آنکھیں جلد کھل جائیں گی۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نیازی اور وزرا کی آنکھیں جلد کھل جائیں گی جب اپوزیشن اور عوام انہیں دھکے دے کر گھر بھیج دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا اپنے ممبران پہ خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے۔ بندے پورے ہیں تو اسمبلی کا اجلاس بلائیں، اپنے ارکان پر الزام نہ لگائیں جو عوام کو کنگال کرنے پر آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ دیگر ارکان کو چھوڑیں، پرویز خٹک پہلے اپنے بھائی کو تو پی ٹی آئی میں واپس لے آئیں۔ بندے پورے ہیں تو اسمبلی کی کرسیاں کیوں اکھاڑدیں، قالین کیوں اکھاڑ دئیے؟ اپنے وزرا پر خریداریوں کے الزامات لگارہے ہیں، حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور وزرا کی بوکھلاہٹ ان کے بیانات سے عیاں ہے، ارکان پورے ہیں تو اپوزیشن ارکان کی خریداری کی ضرورت کیوں پڑی؟

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے