افغانستان میں لگاتار خونی کھیل جاری، مسلح افراد نے 7 مزدوروں کو بے رحمی سے قتل کردیا

افغانستان میں لگاتار خونی کھیل جاری، مسلح افراد نے 7 مزدوروں کو بے رحمی سے قتل کردیا

کابل (پاک صحافت) افغانستان میں کئی دن سے مسلسل خونی کھیل جاری ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں اور اب تازہ ترین حملے میں افغان صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فیکٹری میں کام کرنے والے 7 مزدوروں کو بے رحمی سے قتل کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے ننگرہار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 7 مزدور ہلاک ہوگئے، ننگر ہار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو گولی مارنے سے پہلے ان کے ہاتھ باندھ دیے گئے تھے تاہم تفتیش کے دوران 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق تمام افراد کو مارنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں افغانستان کے شہر جلال آباد میں نصب بم دھماکے میں خاتون ڈاکٹر جاں بحق ہوگئیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا خاتون ڈاکٹر گھر سے دفتر جانے کے دوران بم دھماکے کا نشانہ بنیں، دھماکے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے، دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے ابھی قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جلال آباد ہی میں مقامی ٹی وی کی تین خاتون ملازمین کو قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے