بلاول بھٹو

نااہل وزیراعظم سے اعلان جنگ کرکے 27 فروری کو اسلام آباد کیلئے نکلیں گے۔ بلاول بھٹو

سرگودھا (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام پر مزید ظلم برداشت نہیں، ستائیس فروری کو نااہل و نالائق وزیراعظم کے ساتھ اعلان جنگ کرکے اسلام آباد کے لئے نکلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سرگودھا کے علاقے سیال شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے تبدیلی کے نام پر تباہی چل رہی ہے، عوام کے انسانی اور معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا تھا، ان کا کیا بنا؟ ظالموں نے تجاوزات کے نام پر غریب کے سر سے چھت چھین لی، ایک کروڑ نوکریاں دینا تو درکنار جن کے پاس پہلے سے روزگار تھا وہ بھی چھین لیا گیا، ملک میں ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ظالم حکومت پروپیگنڈے کے باوجود زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی، عمران خان کی نا اہلی کا بوجھ عام آدمی کب تک اٹھائے گا؟ کٹھ پتلی کو بھگانے کے لئے پنجاب کے عوام کے ساتھ نکلیں گے اور بھگائیں گے، نااہل وزیراعظم کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلان جنگ کرکے 27 فروری کو اسلام آباد کیلئے نکلیں گے اور وہاں پہنچ کر اپنے مطالبات حکومت اور دنیا کے سامنے رکھیں گے، تاریخ میں لکھا جائے گا جیالے دیوار بن کر کٹھ پتلی کے آگے کھڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے