انیق احمد

توہین قرآن اور توہین رسالت کسی صورت برادشت نہیں کرسکتے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور

راولپنڈی (پاک صحافت) وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ توہین قرآن اور توہین رسالت کو کسی صورت برادشت نہیں کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں ”کثیر الایمان ہم آہنگی اور قانونی تحفظ“ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا دین اسلام حضرت مسیح اور حضرت مریم کو مانتا ہے۔ مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کے لئے سخت اقدامات ہونے چاہئیں۔

انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ  غیر مسلم عبادت گاہیں اور غیر مسلم افراد ہماری ذمہ داری ہیں۔ تفریق پیدا کرنے والے غیرملکی دشمنوں کے ایجنٹ ہیں، ہم سب نے ملکر پاکستان کو آگے لے جانا ہے۔ پاکستانی کی حیثیت سے ہمیں کردار ادا کرنا ہے شانتی نگر کا واقعہ کیسے ہوا معاملات یہاں تک کیسے پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ میں ہم اکٹھے تھے مل کر بات کی کہ ہم سب ایک ہیں، ہمارا دین انسانیت اور دوستی کی بات کرتا ہے۔ ہمارے علما بہترین ہیں اور بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ اگر معیشت مضبوط ہوگی تو تشدد کا خاتمہ ہوگا معیشت کمزور ہوگی تو تشدد بڑھے گا۔

اس موقع پر بشپ ندیم کامران نے کہا کہ ہم نے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے اور جو باتیں وزیر مذہبی امور نے کی ہیں میں ان کی مکمل تائید کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے