خواجہ آصف

عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول اور گیس بم گرا دیا گیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام پر رحم کرے، عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول اور گیس بم گرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنما خواجہ آصف نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول اور گیس بم گرا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے