بلاول بھٹو

بھارت کیجانب سے میرے سر کی قیمت لگانا میرے موقف کی جیت ہے۔ بلاول بھٹو

نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے میرے سر کی قیمت لگانا میرے موقف کی جیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصاب کہا جو کہ ایک تلخ سچ ہے۔ ہونا تو ایسا چاہئے تھا کہ بھارت میرے الزام کو جھوٹ ثابت کرتا مگر الٹا میرے سر کی قیمتیں لگانا شروع کردی گئیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں سب کو سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کام کرنا چاہئے، بد قسمتی ہے کہ عمران خان قبل از وقت انتخابات کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے ملک میں 8 ماہ سے مایوسی اور انتشار پھیلایا، انہوں نے ملکی اور غیرملکی میڈیا کا دھیان اہم مسائل سے بھٹکایا۔

یہ بھی پڑھیں

پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے