شازیہ مری

عمران خان ایسا جوکر ہے جو قوم کو ہنسانے کے بجائے رولا رہا ہے، شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کو جوکر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک ایسا جوکر ہے جو قوم کو ہنسانے کے بجائے رولا رہا ہے۔ شازیہ مری کاکہنا ہے  کہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان ہے اور سلیکٹڈ وزیرِاعظم کو دوبارہ سلیکٹ ہونے کی فکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شازیہ مری نے جاری بیان میں  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی چیخیں نکالیں اور دوبارہ  مسلط ہونا چاہتے ہیں،  ملک ایک اور نئے تجربے کا متحمل نہیں، الیکشن میں مداخلت کو ختم کرنا ہوگا۔ ان کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں ملک آئی ایم ایف کے حوالے اور عوام اللہ کی حوالے ہیں۔ ملک کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے اس نااہل حکومت سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے الکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عمرا ن خان کو مشین کے ذریعئے سلیکٹ ہونے کا شوق ہے مگر مسائل حل کرنے کی فکر نہیں، پاکستان کے الیکشن کمیشن نے الیکٹرونک ووٹنگ پر تکنیکی اور آئینی اعتراضات اٹھائے ہیں۔ شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے ای وی ایم کو ناکام قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے