احسن اقبال

اپنی ناکامیوں کا ملبہ گزشتہ حکومتوں پر ڈالنا پی ٹی آئی حکومت کا وتیرہ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیر خزانہ  کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ماضی کی ہر کامیابی کو جھٹلانا اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ گزشتہ حکومتوں پر ڈالنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کا وتیرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وزیرخزانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے آج بہت بڑا جھوٹ بولا ہے، یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان سے پہلے دور جاہلیت اور پتھرکا زمانہ تھا، مجھے لگتا ہے قائداعظم کا مقام بھی کسی دن چیلنج ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ حکومت جھوٹ اس قدر ڈھٹائی سے بولتی ہے کہ سچ کا گمان ہونے لگے، آج وزیر خزانہ نےکہا 1972 کے بعد کوئی پلاننگ نہیں ہوئی، یہ بہت بڑا جھوٹ ہے، جبکہ حکومتوں نے مختلف ادوار میں پلاننگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے