شاہد خاقان عباسی

عدم اعتماد کے ووٹ کا دن قریب آرہا ہے اور حکومت کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے  پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے ووٹ کا دن قریب آرہا ہے اور حکومت کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  آج عثمان بزدار کی گاڑی پر جھنڈا نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ  ہمدردی ہے مگر  عثمان بزدار  کو کرپٹ حکومت کا حساب دینا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کو تنقید کا  نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی وزراء کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر   انہیں وزراءنہیں مل رہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عثمان بزدار سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں، کچھ ماہ پہلے سب سے بہترین وزیراعلیٰ جس کو کہا گیا اسی سے ہی استعفیٰ لے لیا گیا، عثمان بزدار کو یہ نہیں پتہ تھا کہ استعفیٰ وزیراعظم کو نہیں گورنر کو دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے