بلاول بھٹو

نئے پاکستان میں امیر و غریب کیلئے الگ الگ قانون ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں امیر و غریب کے لئے الگ الگ قوانین ہیں۔ تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والوں نے امیروں کیلئے الگ اور غریبوں کیلئے الگ پاکستان بناکر ملک کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نام نہاد ریاست مدینہ میں چوروں کو کھلی چھوٹ جبکہ ٹیکس دینے والوں کے لئے مہنگائی ہے۔ شاید عمران خان کی جانب سے غریبوں اور کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی چھین کر امیروں میں تقسیم کرنا ہی تبدیلی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے معاشی اقدامات کا فائدہ صرف اور صرف ملک کے مخصوص سرمایہ دار خاندانوں کو ہورہا ہے۔ نئے پاکستان میں سرمایہ دار اور صنعت کار صارفین سے ٹیکس وصول کرکے خود ایمنسٹی اسکیموں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ انکم ٹیکس کے دائرے میں بھی نہ آنے والے 8 کروڑ سے زائد عام پاکستانی موبائل فون پر 12.5 فیصد تک پیشگی انکم ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے