مریم نواز

موجودہ حکومت کو مزید برداشت کرنا عوام کے بس میں نہیں۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت کو مزید برداشت کرنا عوام کے بس میں نہیں ہے۔ نالائق حکومت عوام کے لئے ایک لعنت بن چکی ہے جس نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ایک عام شہری کا جینا محال ہوچکا ہے۔ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام ہے۔ ملکی معیشت ابترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ عوام اب اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

رہنما ن لیگ مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی ایم این اے اب اگلا الیکشن پارٹی ٹکٹ پر نہیں لڑسکتا۔ کیونکہ عوام کے درمیان اب پی ٹی آئی کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔ انھوں نے کشمیر پہلے ہی بھارت کی جھولی میں پھینک دیا، ہم چاہتے ہیں کہ اس لعنت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو، آزاد کشمیر جائیں گے عوام کے ساتھ مل کر الیکشن مہم چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے