مصطفی نواز کھوکھر

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، مصطفی نواز کی وفاقی حکومت پر کڑی تنقید

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  و سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے منی بجٹ کے فواً بعد ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی پی رہنما نے موجودہ حکومت کو عوام دشمن حکومت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان   پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مِنی بجٹ پاس ہونے کے تیسرے ہی روز ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ مصطفی نواز  کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا  اپنا جرم قبول کرنے کے بجائے جوق در جوق ٹی وی اسکرینوں پر بیٹھ کر کہتے رہے ایسا کچھ نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے بھی پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کر دیا۔ اس حوالے سے لیگی رہنما  طلال چوہدری نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان تحریک انصاف والے جتنا مرضی تڑپیں، اب نواز شریف اس جعلی حکومت کو ڈھیل نہیں دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہان سے حکومت چلتی نہیں مگر زبان بہت چلتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے