حمزہ شہباز

نئے مالی سال کا بجٹ صوبے کے عوام کیلئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کے لیے ہوا کا تازہ اور خوشگوار جھونکا ہے، یہ عوام کو ریلیف دینے کی ابتدا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کم عرصے میں انتہائی محنت اور عرق ریزی سے بجٹ دستاویز تیار کی گئی، یہ بجٹ اعداد و شمار کی روایتی جادوگری نہیں بلکہ خلقِ خدا کی ریلیف کی حقیقی دستاویز ہے۔ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے، بجٹ میں بھی محروم معاشی طبقے کی فلاح پر فوکس کیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کے لیے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے، جس سے صوبے کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس فری اور ترقیاتی بجٹ سے صوبے میں ترقی اور خوش حالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ یہ بجٹ صوبے کی پائیدار ترقی و خوش حالی کا روڈ میپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے