پی ٹی آئی

میگا کرپشن سکینڈل، پی ٹی آئی کے 2 سابق وزراء سمیت متعدد سرکاری افسران کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (پاک صحافت) محکمہ اینٹی کرپشن نے میگا کرپشن سکینڈل میں پی ٹی آئی کے 2 سابق وزراء سمیت متعدد سرکاری افسران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کے 2 سابق وزراء سمیت میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے چیف کارپوریشن آفیسر اور کمشنر لاہور کے پی ایس او سمیت 14 افسروں اور ٹھیکیداروں کے خلاف قومی خزانے کو سوا ارب روپے کا ٹیکہ لگانے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے میگا کرپشن کے سکینڈل میں ملوث چیف کارپوریشن لاہور علی عباس بخاری سمیت تمام افسروں کو ملازمت سے معطل کر دیا ہے۔

دوسری طرف کمشنر لاہور نے بطور ایڈمنسٹریٹر لاہور ایکشن لیتے ہوئے اپنے پی ایس او میاں وحیدالزمان کو بھی معطل کردیا ہے جبکہ میگا کرپشن کے سکینڈل کے مرکزی ملزم میونسپل آفیسر ریگولیشن فیصل شہزاد کو بچا لیا گیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے مذکورہ افسران کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں عیدالاضحی کے موقع پر لگائی گئی بکرا منڈیوں پر 52 کروڑ روپے خرچ کیے گیے۔

جس میں سے بھی کچھ بوگس بلوں پر ادائیگی کی گئی پھر اس کے اگلے سال یعنی 2022 میں 2021 کے مقابلے میں 6 منڈیاں لگائی گئیں مگر 2022 میں 1 ارب 76 کروڑ روپے بکرا منڈیوں پر خرچ کیے گئے اور تقریباً قومی خزانے کو 1 ارب 10 کروڑ سے لے کر 1 ارب 27 کروڑ ٹیکہ لگایا گیا۔

درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اس کے لیے مخصوص کمپنیوں فرموں اور ٹھیکیداروں کو بوگس بل تیار کیے گئے اور ادائیگیاں کردی گئیں پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے