وزیر صحت سندھ

میڈیکل ٹیسٹ کے لئے اگلے سال ہم اپنے امتحانات خود لیں گے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

کراچی (پاک صحافت) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو  کاکہنا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ کے لئے اگلے سال ہم اپنے امتحانات خود لیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم سی اگر ڈاکٹروں کی رجسٹریشن نہیں کرتا تو نہ کرے۔ عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے طلبہ اور ڈاکٹروں کی تکلیف میں اضافہ کیا، گزشتہ سال پی ایم سی کے ٹیسٹ میں بہت سی غلطیاں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہووئے وزیر صحت سندھ نے عذرا پیچوہو نے میڈیکل ٹیسٹ سے متعلق  کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ صوبوں کے سلیبس پر ٹیسٹ لینا ہوگا، انہوں نے پنجاب کے سیلیبس پر ٹیسٹ شیٹ بنائی، صرف سندھ نہیں پورے پاکستان کے طلبا احتجاج کررہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے سال 60 فیصد اور اس سال 65 فیصد پاسنگ مارکس رکھے گئے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران عذرا پیچوہو نے مزید کہاکہ گزشتہ سال ڈینٹل سرجری کی 600 میں سے 400 سیٹیں خالی گئیں اور نجی یونیورسٹیوں نے دوسرے صوبوں سے بچوں کو داخلہ دیا۔ آخر میں ڈینگی وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے اسپرے شروع کردیا ہے، ڈینگی کا مچھر صاف اور میٹھے پانی میں ہوتا ہے، ڈینگی کے پچھلے سال سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے