پاکستان مسلم لیگ ن امارات

نواز شریف کے بیانیے اور پالیسی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے، مسلم لیگ ن امارات

شارجہ (پاک صحافت) مسلم لیگ ن امارات نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیانیے پر قائم روہنے کا عہد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ قائد میاں نواز شریف کے بیانیے اور پالیسی کو دنیا کے کونے کونے تک پہچانے کے لئے عملی اقدامات کئے  جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ  ن امارات  کے سیکریٹری جنرل چوہدری ظفر اقبال کی  صدارت میں ایک مشاورتی اجلاس  منعقد ہوا۔ ذرئع کے مطابق اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق ہو ا کہ آئندہ پاکستان مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے تمام معاملات سینئر وائس صدر عبدالمجید مغل اور جنرل سیکریٹری چوہدری ظفر اقبال کی زیر صدارت ہوا کریں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں مینارٹی ونگ کے صدر جان قادر ، نائب صدر جمیل بنگیال ، سنٹرل ورکنگ باڈی کے ممبر شہزاد بٹ ، چئیرمین دبئی یونٹ شوکت بٹ ، صدر دبئی یونٹ سہیل عامر گھمن ، نائب صدر دبئی یونٹ چوہدری رزاق گجر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری دبئی چوہدری ساجد،انفارمیشن سیکرٹری وقاص گھمن، میڈیا پبلشر چوہدری عقیل گجر اور چوہدری راشد  بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے