مراد علی شاہ

گھروں کی تعمیر سیلاب متاثرین کیلئے بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گھروں کی مفت تعمیر سیلاب متاثرین کیلئے ایک بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک ساؤتھ ایشیاء کے ریجنل نائب صدر مسٹر مارٹن ریزر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کے نائب صدر کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس تباہی سے مختلف سیکٹر زمیں 1.8 ملین روزگار کے مواقع کم ہو جائیں گے جس سے غربت میں 4.5 سے 5 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے اور اس طرح مزید 9 سے 12 ملین افراد غربت کی لکیر سے نیچے آجائیں گے جبکہ کم قیمت میں گھر کی تعمیر سیلاب متاثرین کے لیے ایک بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔ اس موقع پر ورلڈ بینک سائوتھ ایشیاء کے ریجنل نائب صدر مسٹر مارٹن ریزر نے کہا کہ وہ دادو اور جامشورو ڈسٹرکٹ کا دورہ کرچکے ہیں، یہ بارشوں کی اتنی بڑی تباہی ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے