مولا بخش چانڈیو

میرا خیال ہے 90 دن میں الیکشن نہیں ہو پائیں گے، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم انتخابات کے التوا کے خلاف ہیں اور 90 دن میں انتخابات چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا خیال ہے 90 دن میں الیکشن نہیں ہو پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حلقہ بندیوں اور مردم شماری کا نیا پنڈورا باکس کھولا ہوا ہے، یہ حلقہ بندیاں اور مردم شماری لے آئے ہیں، مردم شماری پر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ تھوڑے عرصے قبل ہمارے یہاں ایک حکومت ختم ہوئی، جو حکومت ختم ہوئی اسے برا بھلا کہنے کا قائل نہیں، اچھائیوں کی بات ہو تو لوگوں کو بے نظیر صاحبہ کی یاد آجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خاندان پر نہیں جانا چاہیے اور گالیاں نہیں دینی چاہییں، اب چیئرمین پی ٹی آئی کے سارے شیر ایک ایک کر کے جارہے ہیں اور کئی نامور شیر جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے