فلم مولا جٹ

‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی شاندار نمائش کو ایک سال مکمل

لاہور (پاک صحافت) فلم انڈسٹری کی نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نامور ہدایتکار بلال لاشاری کی شاہکار جیو فلمز کی پیشکش ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی شاندار نمائش کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ دنیا بھر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی سپر ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان میں نان اسٹاپ نمائش کا ایک سال مکمل کر لیا ہے کیونکہ فلم اپنی پہلی ریلیز کی سالگرہ کے موقع پر یونیورسل سنیماؤں اور سینٹورس سنیما گھروں میں مسلسل نمائش کیلئے پیش رہی۔ کیو سنیما لاہور اور ایٹریئم سنیما کراچی نے فلم کو ایک بار پھر ناظرین کیلئے پیش کیا۔بفلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے حال ہی میں بالی ووڈ فلم فیسٹیول ناروے میں ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کیلئے ‘بہترین فلم ساز’ کا ایوارڈ جیتا تھا اور انہیں ان کی خدمات پر پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کیا گیا۔

واضح رہے کہ دی لیجنٹ آف مولا جٹ 2022 میں برصغیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی، فلم نے ریلیز کے چوتھے ہفتے میں دنیا بھر میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اس سے پہلے یہ فلم کئی دوسرے ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہے اور اس کے نام بہت سے ٹائٹل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے