عطا تارڑ

عمران خان کی ضد پر دو دفعہ الیکشن نہیں کرائے جاسکتے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ضد پر دو دفعہ الیکشن نہیں کرائے جاسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نہیں کہہ رہے سپریم کورٹ کے آرڈر میں ون مین شو کی بات ہوئی، جو رولز پارٹی ہیڈ وہی اصول سپریم کورٹ کے بینچز کیلئے بھی ہونے چاہیئں، الیکشن کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے معاملے پر فل کورٹ بننا چاہیے، معاملات کو اس نہج تک نہ لے جائیں کہ سلجھ نہ سکیں، فل کورٹ بنانے سے سپریم کورٹ کی کریڈبیلٹی بحال ہوگی، آئین کی منشا اور قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے، پچھلا فیصلہ چار، تین کا تھا، سیاسی جماعتیں پارلیمان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی دفعہ الیکشن کا انعقاد ہونا چاہیے، الیکشن ہرحال میں ہوں گے، بدھ کو فل کورٹ کے حوالے سے ریٹرن درخواست بھی دے دیں گے، ہر سہولت کار عمران دار جج ہے، اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، فواد چودھری مریم فوبیا کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے