حمزہ شہباز

11 کروڑ آبادی کے منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کو ناجائز ہتھکنڈوں سے حلف اٹھانے سے روکا جارہا ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ 24 دن سے منتخب وزیراعلیٰ اور کابینہ سے محروم ہے، 11 کروڑ آبادی کے منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کو ناجائز ہتھکنڈوں سے حلف اٹھانے سے روکا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرظ جاری بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں وزارت اعلیٰ کے حلف کا معاملے پر نئی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ 24 دن سے منتخب وزیراعلی اور کابینہ سے محروم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے یہ بھی کہا کہ  11 کروڑ آبادی کے  منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کو ناجائز ہتھکنڈوں سے حلف اٹھانے سے روکا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے